ایک نیوز: ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق رومانیہ میں پاکستان کیلئے تیار کیے جانے والے آف شور پٹرول ویسل (OPV) پی این ایس حنین کی لانچنگ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تقریب کا انعقاد رومانیہ کے ڈیمن شپ یارڈ میں ہوا۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
ترجمان بحریہ کا کہنا ہے کہ یہ جہاز جدید ترین ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی سے لیس ہوگا۔ جہاز کی شمولیت سے میری ٹائم سیکیورٹی کیلئے پاک بحریہ کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔ سربراہ پاک بحریہ نے بحری امن و استحکام کے حوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں کو اجاگر کیا۔
نیول چیف نے ڈیمن شپ یارڈ کی پیشہ وارانہ مہارت اور پاک بحریہ کو جدید ٹیکنالوجی کی فراہمی پر شپ یارڈ انتظامیہ کی تعریف کی۔