پیٹرول کی قیمت میں ممکنہ اضافہ: پمپ مالکان نے فروخت بند کردی، شہری خوار

Sep 13, 2023 | 11:59 AM

ایک نیوز: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر ممکنہ اضافے کی بازگشت ہے لیکن یہ اضافہ جہاں عوام کی جیب پربھاری پڑے گا۔ وہیں اس اضافے سے قبل ہی پیٹرول پمپ مالکان نے پیٹرول کی فروخت بند کرکے عوام کو دوہری اذیت میں مبتلا کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئندہ روز پیٹرول کی قیمت میں اضافے کی خبر ملتے ہی لاہور سمیت پنجاب بھر کے زیادہ تر پیٹرول پمپ مالکان نے پیٹرول کی فروخت بند کردی ہے۔ جس کی وجہ سے عوام کو دہری اذیت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ 

عوام کا کہنا ہے کہ ایک تو پیٹرول کی قیمت پہلے ہی آسمان سے باتیں کررہی ہے۔ جس کی وجہ سے حسب ضرورت پیٹرول ہی ڈلوانے کی سکت باقی ہے۔ اب اگر پیٹرول پمپ مالکان اپنے منافع کی لالچ میں پیٹرول نہیں دیں گے تو وہ کہاں جائیں؟ عوام نے سوال کیا ہے کہ کیا ان کو پوچھنے والا کوئی نہیں؟ کیا عوام کی داد رسی کرنا حکومت کا فرض نہیں؟ کیا پمپ مالکان کیخلاف کوئی کارروائی نہیں ہوگی؟ کیا منافع خور مافیا ایسے ہی عوام کا خون چوستا رہے گا؟

مزیدخبریں