کراچی: جسے اللہ رکھے،2 سالہ بچے کو 12 گھنٹے بعد گٹر سے زندہ نکال لیا گیا

Sep 13, 2023 | 11:37 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے، کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاون میں 2 سالہ بچے کو 12 گھنٹے بعد گٹر سے زندہ نکال لیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق کراچی میں گٹر میں گرے بچے کو 12 گھنٹے بعد معجزانہ طور پر زندہ نکال لیا گیا،محمد زو خان 12 گھنٹے تک گٹر میں زندگی اور موت کی جنگ لڑتا رہا۔ بچے کے والد صداقت کے مطابق 9 ستمبر کو اس کا بیٹا لاپتہ ہوا تھا، بچے کو ہر جگہ تلاش کیا مگر وہ نہ ملا۔

سی سی ٹی وی فوٹیجز میں بچہ عبداللہ نامی بچے کے ساتھ جاتا ہوا دکھائی دیا، عبداللہ سے پوچھ گچھ تو اس نے محمد زو خان کو گٹر میں پھینکنے کا انکشاف کیا۔جس پر زوخان کو گٹر سے نکال لیا گیا تاہم اس دوران مچھروں اور کیڑوں نے بچے کا برا حال کردیا۔ زوخان کے والدین کا کہنا ہے انہوں نے کم عمر عبداللہ کو معاف کر دیا ہے، اس کے خلاف کوئی قانونی کارروائی نہیں کریں گے

مزیدخبریں