نواز شریف کی نااہلی ختم ہو چکی،راناثناءاللہ

ایک نیوز: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللّٰہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی نااہلی ختم ہو چکی، ان کو جس کیس میں سزا ہوئی وہ کمزور ہے۔نوازشریف 21اکتوبرکووطن واپس آرہے ہیں،شانداراستقبال کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں پیپلزپارٹی سے کوئی اتحاد نہیں ہوگا،محدود سطح کی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کےامکانات بھی کم ہیں،پیپلزپارٹی کی ن لیگ پرتنقید انہیں سوٹ کرتی ہے،بطورسیاسی جماعت پی ٹی آئی  کو سیاست کاحق ہے اورملنا چاہیئے،پی ٹی آئی کو9مئی کے ذمےداروں سے خودکوعلیحدہ کرناچاہیئے۔

وہ اپنی سزا کے خلاف نظرثانی اپیل کریں گے جس میں ضمانت یقینی ہے۔رانا ثناا للّٰہ کا کہنا ہے کہ فروری کے پہلے ہفتے میں الیکشن ہوں گے، حلقہ بندیوں کے بعد انتخابات ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ حلقہ بندیوں کا عمل شروع ہونے کے بعد صدر انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہیں کر سکتے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ الیکشن سے قبل ٹرانسفر پوسٹنگ ہوتی ہیں، پیپلز پارٹی کی تنقید کا کوئی جواز نہیں، پی پی کو انتخابات سے قبل ٹرانسفر پوسٹنگ کا بیانیہ سوٹ کرتا ہے۔