ایک نیوز: سابق آئی جی اور لیگی سینیٹر رانا مقبول احمدکی نماز جنازہ لاہور میں ادا کر دی گئی نماز جنازہ میں اہم سیاسی اور سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
رپورٹ کے مطابق سابق آئی جی اور لیگی سینیٹر رانا مقبول احمدکی نماز جنازہ لاہور میں ادا کر دی گئی ہے۔ نماز جنازہ میں سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کی نماز جنازہ میں شریک ہوئے چیرمین سینٹ صادق سنجرانی اور سابق آئی جی خواجہ خالد فاروق، سابق وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق، سابق ایڈیشنل آئی جی اسلم خان ترین جنازے میں شریک ہوئے۔ نمازے جنازہ میں مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی سابق وفاقی وزیر احسن اقبال، سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق، بھی جنازے میں شریک ہوئے ۔
اس کے علاوہ صدر مسلم لیگ ن لاہور ملک سیف الملوک کھوکھر،میاں مرغوب احمد ،خواجہ احمد حسان ،رانا ارشد، میاں اویس بھی جنازے میں شریک ہوئے۔ نماز جنازہ میں شریک افراد نے مرحوم کے درجات میں بلندی کے لیے دعا خیر کی اور خاندان کے افراد کے لیے جمیل کی دعا کی۔ مرحوم کے بیٹوں طلحہ اور بلال سے اظہار تعزیت کے بعد رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ مرحوم ایک سچے اور کھرے انسان تھے اور مسلم لیگ ن کے لیے بہترین ایڈوائزر تھے۔