وکلاء کا حالیہ احتجاج اور عوامی ردعمل 

Sep 13, 2023 | 11:00 AM

ایک نیوز: ملک بھر میں وکلاء نے احتجاجی کال دی ہے جس کے نتیجے میں عوام نے ان کے بیانیے کو مسترد کیا۔

عوام الناس کا کہنا تھا کہ "وکلاء نے بہت غلط کیا، ان کو نگران حکومت کا ساتھ دینا چاہئیے"۔ "اسمگلنگ اور چینی مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن ہونا چاہیے"۔

عوام کا مزید کہنا تھا کہ "وکلاء کو ایسے احتجاج نہیں کرنا چاہیے، کبھی بھی مافیا کو سپورٹ نہیں کرنا چاہئے"۔ "پاک فوج ہمیشہ عوام کے بھلے کا سوچتی ہے"۔ "وکلاء کے احتجاج سے ماحول کشیدہ ہوگا"۔"احتجاج کے بجائے وکلاء کو عوام اور پاکستان کے بھلے کا سوچنا چاہیے"۔

عوام نے واضح کیا کہ "یہ فضول میں انتشار پھیلانا چاہ رہے ہیں"۔ "پاک فوج اور حکومتی اقدامات میں ان کا ساتھ دینا چاہئے"۔ "وکلاء کی احتجاجی کال سے ملک کی معاشی صورتحال مزید خراب ہوگی"۔

مزیدخبریں