ایک نیوز: لاہوربورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات (بارہویں جماعت)اور راولپنڈی بورڈ نے گیارہویں جماعت کے نتائج کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور بورڈ کے پہلے سالانہ امتحانات میں ایک لاکھ 90 ہزار 512 امیدواران نے شرکت کی تھی جن میں سے ایک لاکھ سے زائد لڑکیاں اور 87 ہزار 180 لڑکے شامل ہیں۔
لاہور بورڈ کےاعلان کردہ نتائج کے مطابق انٹرمیڈیٹ پارٹ 2امتحانات میں ایک لاکھ 9 ہزار بچوں نے کامیابی حاصل کی ہے۔
دوسری جانب راولپنڈی میں بورڈ آف انٹرمیڈیٹ نے گیارہویں جماعت کے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان کر دیا،راولپنڈی بورڈ کے مطابق سالانہ امتحان 2023 میں 61 ہزار 391 امیدواروں نے حصہ لیا،امتحان میں 24056 طلباء اور 37 ہزار 335 طالبات شامل ہوئی،44 ہزار 650 ریگولر جبکہ 16 ہزار 741 پرائیویٹ امیدوار امتحان میں شامل ہوئے،امتحان میں 33 ہزار 111 امیدوار کامیاب جبکہ 28 ہزار 215 ناکامیاب رہے۔
راولپنڈی بورڈ کے مطابق طالبات کی شرح کامیابی 60.34 فیصد اور طالبہ کی کامیابی کا تناسب 44 فیصد رہا،سالانہ امتحان 2023 میں مجموعی طور پر کامیابی کا تناسب 53.93 فیصد رہا،894 امیدوار سالانہ امتحان 2023 میں غیر حاضر رہے۔