ایک نیوز: صحافی عمران ریاض بازیابی کیس میں آئی جی پنجاب نےہونی والی پیشرفت سے عدالت کو آگاہ کیا ۔
رپورٹ کے مطابق صحافی عمران ریاض کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،آئی جی پنجاب عدالت میں پیش ہوئے۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نےکیس کی سماعت کی۔آئی جی پنجاب کی جانب سے عمران ریاض کی بازیابی سے متعلق ہونی والی پیشرفت سے عدالت کو آگاہ کیا گیا۔
عدالت نے استفسار کیا کہ آئی جی صاحب کیا پروگیس ہے؟ جس پر آئی جی پنجاب نے موقف دیتے ہوئے کہا کہ عمران ریاض کے والد کے ساتھ انکے وکیل کے ساتھ ملاقات ہوئی ہے ۔ عمران ریاض کے وکیل نے کہا کہ کبھی بھی کسی بھی وقت اچھی پروگریس سامنے آجائیگی، جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔