ایک نیوز: نوشہرہ میں رشکئی انٹر چینج کے قریب مسافر بس حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 14 شدید زخمی ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ انٹر چینج کے قریب براستہ پشاور مسافر ڈائیوو بس کوچ کو حادثہ پیش آیا ، حادثے کی اطلاع موصول ہوتے ہی امدادی ٹیموں نے جائے حادثہ پر موقع پر پہنچ کر امدادی سرگرمیاں شروع کر دیں۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ روڈ ٹریفک حادثہ پشاور موٹر وے پر مسافر بس کا توازن بگڑنے کے بعد روڈ سے اترنے کی وجہ سے پیش آیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ابتدا ئی اطلاعات کے مطابق حادثے کے دوران 4 افراد جاں بحق جبکہ 14 افراد شدید زخمی جن کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی مسافر بس لاہور سے پشاور جارہی تھی۔
ذرائع ریسکیو کا کہنا ہے کہ بس میں کل 25 افراد کے سوار ہونے کی اطلاع تھیامدادی ٹیموں کی جانب سے 14 افراد کو جائے حادثہ پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ معمولی زخمیوں کو جائے حادثہ پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کر دی گئی۔
دوسری جانب گوجرہ موٹروے ایم 4 پر ٹرالر اور وین میں خوفناک تصادم ہو گیا۔ حادثے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق،4 شدید زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ لاشیں اور تمام زخمی افراد اسپتال منتقل کر دیے گئے۔ ریسکیوذرائع کےمطابق حادثہ ٹرالر کا ٹائر پھٹنے کےباعث پیش آیا۔