پاک بحریہ اور اے این ایف کا مشترکہ آپریشن، 235 ملین ڈالر کی منشیات ضبط

پاک بحریہ اور اے این ایف کا بحیرہ عرب میں مشترکہ انسداد منشیات آپریشن
کیپشن: Joint anti-narcotics operation of Pakistan Navy and ANF in Arabian Sea

ایک نیوز: پاک بحریہ اور اینٹی نارکوٹکس فورس نے بحیرہ عرب میں انٹیلی جنس پر مبنی مشترکہ انسداد منشیات آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں منشیات پکڑ لی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق آپریشن انٹیلی جنس کی معلومات کی بنیاد پر کیا گیا، اس آپریشن کے دوران 782 کلو منشیات ضبط کی گئیں، ضبط کی جانے والی منشیات کی قیمت عالمی مارکیٹ میں 235 ملین ڈالر ہے۔

پاک بحریہ کے ترجمان نے بتایا کہ ضبط کی جانے والی منشیات کو مزید قانونی کارروائی کیلئے اینٹی نارکاٹکس فورس کے سپرد کر دیا گیا ہے۔

پاک بحریہ دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ ملکر ملکی سمندری حدود میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔