محسن نقوی کا9مئی واقعات پر لاہور کے تمام چالان 3روز میں پیش کرنے کا حکم  

Sep 13, 2023 | 10:32 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے 9مئی کے واقعات پر لاہور کے تمام چالان 3روز میں پیش کرنے کا حکم  دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیرصدارت اجلاس ہوا۔ جلاس میں 9مئی اورجڑانوالہ کے واقعات سے متعلق امور پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔نگران وزیراعلیٰ نے 9مئی کے واقعات پر لاہور کے تمام چالان 3روز میں پیش کرنے کا حکم دیدیا،اجلاس میں 9مئی کے ملزمان کے جیل میں روزانہ ٹرائل کے فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنانے کا فیصلہ کیاگیا۔

محسن نقوی نے 3وزرا اور اعلیٰ افسران پر مشتمل ٹیم کو جڑانوالہ کادورہ کرنے کی ہدایت کی، دوران بریفنگ بتایا گیا کہ جڑانوالہ میں 9گرجا گھروں کی تعمیروتزئین مکمل ہوچکی،نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے دیگر 13گرجا گھروں کی تعمیر و بحالی 2ہفتے میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

جڑانوالہ میں 9 گرجا گھر وں کی تعمیر و تزئین مکمل ہو چکی ہے،وزیراعلیٰ محسن نقوی کی جڑانوالہ میں دیگر 13گرجا گھروں کی تعمیر و بحالی دوہفتے میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔صوبائی وزراء منصور قادر،بلال افضل،اظفر علی ناصر،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ،ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ اورسیکرٹری اوقاف جڑانوالہ کا دورہ کریں گے۔اجلاس میں صوبائی وزراء منصور قادر، عامر میر۔چیف سیکرٹری،انسپکٹر جنرل پولیس،ایڈیشنل چیف سیکرٹری ،ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ، سی سی پی او،سیکرٹریزاوردیگر متعلقہ حکام نےشرکت کیل۔سرگودھا، گوجرانوالہ ،فیصل آباد اور راولپنڈی کے کمشنرز اور آر پی آوز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

مزیدخبریں