ایشیا کپ؛ پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں کل مدمقابل ہونگی

Sep 13, 2023 | 10:25 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: ایشیا کپ میں آج کوئی میچ نہیں کھیلا جائیگا،پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں کل مدمقابل آئیں گی۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان ٹیم کو فائنل میں رسائی کے لیے سری لنکا کے خلاف کامیابی حاصل کرنا ضروری ہے۔حارث روف، نسیم شاہ اور آغا سلمان انجریز کے باعث سری لنکا کیخلاف انتہائی میچ میں دستیاب نہیں ہونگے۔زمان خان نے کولمبو میں پاکستان سکواڈ کو جوائن کر لیا ہے۔

ایشیا کپ سپر4 کے میچ میں سری لنکا کے خلاف بھارت کی فتح نے ایونٹ میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جمعرات کو شیڈولڈ میچ کو انتہائی اہم کردیا ہے۔  بھارت دونوں میچز جیت کر4 پوائنٹس حاصل کرچکا ہے، پاکستان اور سری لنکا کو دو دو میچز میں سے ایک میں شکست ہوئی اور دونوں ہی ٹیموں کے دو دو پوائنٹس ہیں۔پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں سپر فور مرحلے کے میچ میں مدمقابل آئیں گی اور اس میچ کی فاتح ٹیم ایشیا کپ کے فائنل کیلئےکوالیفائی کرجائےگی۔

مزیدخبریں