شیخوپورہ:دیرینہ دشمنی ،3افرادکی جانیں لےگئی

Sep 13, 2023 | 02:38 AM

ایک نیوز:شیخوپورہ میں دیرینہ دشمنی کےنتیجےمیں بچےسمیت3افرادجان کی بازہارگئے۔
تفصیلات کےمطابق شیخوپورہ کےتھانہ بھکی کی حدودمیں فائرنگ سےزخمی بچہ دم توڑگیا،فائرنگ کےواقعےمیں جاں بحق افرادکی تعداد3ہوگئی۔
پولیس کےمطابق 8سالہ قاسم بھی مقتول دادااوربھائی کےساتھ گھرجارہاتھا،مخالفین کی فائرنگ سےملک اشرف اورراہ گیرجاں بحق ہوئےتھے،فائرنگ کےواقعےمیں8سالہ قاسم کابھائی اورچچازخمی ہوئےتھے۔
پولیس کےمطابق واقعہ پرانی دشمنی کانتیجہ لگتاہے، ملزمان کی تلاش کاسلسلہ جاری ہے،ملزمان جلدقانون کی گرفت میں ہونگے۔

مزیدخبریں