جعفرآباد:تیزرفتارکوچ نےراہگیروں کوکچل دیا

جعفرآباد:تیزرفتارکوچ نےایک ہی خاندان کے3افرادکوکچل دیا
کیپشن: Jaffarabad: Tizraftarcoach killed 3 members of the same family

ایک نیوز:جعفرآبادمیں تیزرفتارکوچ نےایک ہی خاندان کے3افرادکوکچل دیا،ڈرائیورکوچ سمیت فرارہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق جعفرآبادکےشہرڈیرہ اللہ یارمیں تیزرفتارکوچ نےراہگیروں کوکچل دیا،حادثےمیں خاتون اوربچےسمیت ایک ہی خاندان کے3افرادجاں بحق ہوگئے۔
پولیس کےمطابق بس ڈیرہ مرادجمالی سےکراچی جارہی تھی کہ راستےمیں ایک ہی خاندان کےتین افرادکوکچل دیا،حادثےکےبعدڈرائیورکوچ سمیت فرار ہوگیا،جاں بحق ہونےوالوں میں محمداقبال،خاتون سبحانہ بی بی اورایک سالہ بچہ عاصم شامل ہے۔
ریسکیوذرائع کےمطابق حادثےکی اطلاع ملتےہی ریسکیوٹیمیں جائےحادثہ پرپہنچ گئی اورامدادی کارروائیاں کرتےہوئےلاشوں کوڈی ایچ کیوہسپتال منتقل کیا۔