ایپل کے 4 نئے اور پہلے سے زیادہ بہتر آئی فونز متعارف

ایپل کے 4 نئے اور پہلے سے زیادہ بہتر آئی فونز متعارف
کیپشن: Apple introduces 4 new and better iPhones

ایک نیوز :آئی فون 15 سیریز کو کمپنی کی جانب سے ایک ایونٹ کے دوران پیش کیا گیا۔یہ سیریز آئی فون 15، 15 پلس، 15 پرو اور 15 پرو میکس پر مشتمل ہے۔

آئی فون 15 سیریز کے ماڈلز دیکھنے میں کافی حد تک گزشتہ سال کے آئی فونز کی طرح ہی ہیں۔مگر اس سال تمام آئی فونز کے ڈسپلے میں ڈائنامک آئی لینڈ ڈیزائن موجود ہے جو گزشتہ سال آئی فون 14 پرو ماڈلز تک محدود تھا۔

آئی فون 15 اور آئی فون 15 پرو میں 6.1 انچ جبکہ آئی فون 15 پلس اور آئی فون 15 پرو میکس میں 6.7 انچ کا ڈسپلے دیا گیا ہے۔آئی فون 15 اور 15 پلس میں اسکرین ریفریش ریٹ 60 ہرٹز ہے جبکہ پرو ماڈلز کے لیے 120 ہرٹز تک اڈاپٹو ریفریش ریٹ دیا گیا ہے۔آئی فون 15 پرو میکس کے فرنٹ ڈسپلے میں کناروں کی پٹی یا بیزل اس وقت دستیاب تمام اسمارٹ فونز کے مقابلے میں سب سے کم ہے۔

آئی فون 15 پرو میکس میں بیزل کا حجم محض 0.06 انچ ہے۔ا یپل نے اپنے نئے آئی فون 15 اور آئی فون 15 پلس لانچ کر دیے ہیں اور یہ فون 95 فیصد ٹائٹینیم سے بنے ہیں۔آئی فون 15 اور 15 پلس میں اے 16 بائیونک پراسیسر دیا گیا ہے جو گزشتہ سال آئی فون 14 پرو ماڈلز کا حصہ تھا۔اس کے مقابلے میں آئی فون 15 پرو اور 15 پرو میکس اے 17 بائیونک پراسیسر سے لیس ہے۔

اس سال ایپل کی جانب سے آئی فون 15 سیریز کے تمام ماڈلز کے کیمرا سیٹ اپ کو اپ گریڈ کیا گیا ہے۔آئی فون 15 اور 15 پلس کے بیک پر 2 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے۔اس سیٹ اپ کا مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 12 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرا دیا گیا ہے۔آئی فون 15 پرو میں گزشتہ سال کے آئی فون 14 پرو کی طرح 3 کیمروں کا ہی سیٹ اپ موجود ہے، مگر اسے اپ گریڈ کیا گیا ہے۔

آئی فون 15 پرو کا مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 12.7 میگا پکسل ٹیلی فوٹو اور 13.4 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرے دیے گئے ہیں۔آئی فون 15 پرو میکس کے مین اور الٹرا وائیڈ کیمرے تو آئی فون 15 پرو جیسے ہی ہیں مگر اس ڈیوائس کی خاص بات اس کا نیا ٹیلی فوٹو کیمرا ہے۔12.7 میگا پکسل کا یہ ٹیلی فوٹو کیمرا پیری اسکوپ لینس سے لیس ہے جس سے صارفین 5x سے 10x آپٹیکل زوم کر سکیں گے۔یہ وہ تبدیلی ہے جس کے بارے میں افواہیں کئی برس سے سامنے آ رہی تھیں مگر 2023 میں یہ حقیقت بن گئی۔ 

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے کپرٹینو میں واقع ایپل کمپنی کے ہیڈکوارٹر میں منعقدہ تقریب میں آئی فون 15 لانچ کیا گیا۔ یہ لانچنگ ایک ایسے وقت کی گئی جب چین نے سرکاری دفاتر میں آئی فون کے استعمال پر پابندی عائد کی ہے اور ہواوے کمپنی نے کئی برس بعد نیا فلیگ شپ فون لانچ کیا ہے۔چین ایپل مصنوعات اور آئی فون کی تیسری بڑی مارکیٹ ہے۔ہواوے نے اپنے نئے میٹ 60 سیریز کے سمارٹ فون کی دوسری شپمنٹ کو بڑھا دیا ہے۔ اس فون میں سیٹلائٹ سے جڑنے کی صلاحیت ہے۔ایپل نے آئی فون 15 میں کوئی بلاک بسٹر سرپرائز نہیں دیا اور تقریب رونمائی کے بعد کمپنی کے شیئرز ایک اعشاریہ سات فیصد پر بند ہوئے۔

یورپی یونین کی جانب سے تمام ڈیوائسز میں یو ایس بی سی چارجنگ پورٹ کو لازمی قرار دیے جانے کے بعد (اس پابندی کا اطلاق 2024 میں ہونا ہے) ایپل نے لائٹننگ پورٹ کو تبدیل کیا۔آئی فون 15 سیریز کے تمام فونز میں چارجنگ کے لیے یو ایس بی ٹائپ سی پورٹ دی گئی ہے ، جس کا مطالبہ صارفین کافی عرصے سے کر رہے ہیں۔یہ 11 سال بعد پہلی بار ہے جب ایپل کی جانب سے آئی فونز میں ایسی تبدیلی کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ایپل کے نئے فونز اور ایئر پووڈز میں میں ’سی ٹائٹ‘ چارجنگ پورٹ لگایا گیا ہے۔

ایپل کی جانب سے اس سال پرو ماڈلز کے لیے سائیلنٹ سوئچ کی جگہ ایکشن بٹن کا اضافہ کیا گیا ہے جو متعدد کاموں کے لیے استعمال کیا جاسکے گا۔آئی فون 15 سیریز کے پرو ماڈلز میں ریم کو 6 جی بی سے بڑھا کر 8 جی بی کر دیا گیا ہے جبکہ باقی دونوں ماڈلز میں 6 جی بی ریم دستیاب ہوگی۔آئی فون 15 کی قیمت 799 ڈالرز (128 جی بی اسٹوریج والے ماڈل کی) سے شروع ہو رہی ہے جبکہ آئی فون 15 پلس کی قیمت 999 ڈالرز (128 جی بی اسٹوریج والے ماڈل کی) ہے۔آئی فون 15 پرو کی قیمت 999 ڈالرز (128 جی بی اسٹوریج والے ماڈل کی) سے شروع ہے جبکہ آئی فون 15 پرو میکس کی قیمت 1199 ڈالرز (256 جی بی اسٹوریج والے ماڈل کی) سے شروع ہے۔

اپیل واچ کی ’چُٹکی‘
ایپل کے چیف آپریٹنگ آفیسر جیف ولیمز نے کہا کہ ایپل واچ کا یہ خون کے بہاؤ میں چھوٹی تبدیلیوں کا پتہ لگانے کے لیے مشین لرننگ کا استعمال کرتا ہے جب صارف اپنی انگلیوں کو ایک ساتھ دباتا ہے۔ اس وقت دوسرا ہاتھ کتے کے پٹے کو پکڑے رہنے یا کافی کا کپ تھامے رہنے جیسے کاموں کے لیے آزاد رہتا ہے۔آئی فون پرو اور دیگر آئی فون 15 دونوں ماڈلز میں ایک روشن ڈسپلے اور 48 میگا پکسل کیمرے کے ساتھ ساتھ ان کی بیٹریوں میں 100 فیصد ری سائیکل شدہ کوبالٹ ہوگا۔ایپل نے کہا کہ آئی فون 15 کی سیٹلائٹ کنیکٹیویٹی اب سڑک کے کنارے مدد طلب کرنے کے لیے استعمال کی جا سکتی ہے۔ یہ امریکہ میں امریکن آٹوموبائل ایسوسی ایشن کے ساتھ مل کر اس فیچر کو شامل کر رہا ہے۔