امریکا میں کورونا کیسز میں ایک بار پھر اضافہ، نئے کووڈ بوسٹرز کی منظوری

Sep 13, 2023 | 00:16 AM

ایک نیوز :امریکا میں کورونا کے کیسز  میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا ہے۔نئے کووڈ بوسٹرز کی منظوری دیدی گئی۔
 غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کورونا کیسز میں اضافے کی وجہ سے امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ انتظامیہ نے نئے کووڈ بوسٹرز کی منظوری دے دی۔میڈیکل کمپنیوں کے نئے بوسٹرز کورونا کے ایکس بی بی ویئرینٹ کو ہدف بنا رہے ہیں۔

 ایف ڈی اے کے  ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ویکسی نیشن عوامی صحت کے لیے اہم ہے، کووڈ کے خلاف مسلسل تحفظ کے لیے بوسٹر ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 5 سال سے زیادہ عمر کے بچے بھی کووڈ ویکسین کی خوراک کے کم ازکم دو ماہ بعد بوسٹرکے اہل ہیں۔

مزیدخبریں