ایک نیوز نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ وہ سیف اللہ نیازی کے گھر ایف آئی اے کے چھاپے کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ اہلکاروں نے پی ٹی آئی رہنما کا لیپ ٹاپ اور موبائل بھی ضبط کرلیا ہے۔
انہوں نے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ فاشسٹ امپورٹڈ حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں۔ انہیں عوامی غیض وغضب کا سامنا کرنا ہوگا۔
Strongly condemn the FIA raid on Saifullah Niazi's house & confiscating his phone & laptop. The FIA is acting like Gestapo. This Imported Fascist Govts days are numbered. They will face the wrath of the public.
— Omar Ayub Khan (@OmarAyubKhan) September 13, 2022
دوسری جانب فواد چودھری نے اس ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیف اللہ نیازی ایک سینیٹر ہیں۔ اس طرح ان کے گھر پر چھاپہ مارنا، لیپ ٹاپ اور فون اٹھا کر لے جانا اور ہراساں کرنا اس نام نہاد حکومت کا ایک اور کارنامہ ہے۔ اس زیادتی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ چیئرمین سینیٹ اور متعلقہ اداروں کو اس ضمن میں فوری ایکشن لینا چاہیے۔
سیف اللہ نیازی ایک سینیٹر ہیں اس طرح ان کے گھر پر چھاپہ مارنا لیپ ٹاپ اور فون اٹھا کر لے جانا اور ہراساں کرنا اس نام نہاد حکومت کا ایک اور کارنامہ ہے اس زیادتی کی شدید مذمت کرتے ہیں چیئرمین سینٹ اور متعلقہ اداروں کو اس ضمن میں فوری ایکشن لینا چاہئے https://t.co/JtI9OFXps9
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) September 13, 2022