ایک نیوز نیوز: کینیڈا میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں ایک پاکستانی سمیت 2 افراد کے ہلاک جبکہ 3 افرادکے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی نژاد کینیڈین شہری کی شناخت محمد شکیل کے نام سے ہوئی ہے جو ملٹن میں ایک آٹو ورکشاب کا مالک تھا۔ رپورٹس کے مطابق حملہ آور نے ٹورنٹو کے ملٹن قصبے میں اندھا دھند فائرنگ کی۔ یہ واقعہ پیر کی شام ساڑھے چار بجے پیش آیا۔ پولیس نے واقعے کے فورا بعد کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو انٹاریو کے راستے میں گرفتار کرلیا۔
پولیس نے بتایا ہے کہ اسی حملہ آور نے ایک دوسرے قصبے میں بھی فائرنگ کی، حملہ آور کی شناخت 30 سالہ شوان پیٹری کے نام سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق دوسرے قصبے میں فائرنگ میں کسی ہلاکت کی تصدیق نہیں ہوئی۔