کیا لیونارڈو ڈی کیپیریو اور جی جی  حدید قربتیں بڑھ رہی ہیں?

کیا لیونارڈو ڈی کیپیریو اور جی جی  حدید قربتیں بڑھ رہی ہیں?

جی این این نیوز: آسکر ونر لیونارڈو ڈی کیپیریو اور سپرماڈل جی جی  حدید میں قربتیں بڑھنے لگیں۔ دونوں آج کل نیویارک میں ہیں۔ 

سینتالیس سالہ ڈی کیپیریو اور 27 سالہ جی جی حدید  ایک دوسرے کو جاننے کو کوشش کر رہے ہیں، لیکن ذرائع نے پیپل میگزین کو بتایا کہ ابھی تک دونوں ڈیٹ پر نہیں گئے۔

جی جی حدید کی  گذشتہ سال معروف گلوکار زین ملک سے علیحدگی ہو گئی تھی کیونکہ انہوں نے  اپنی ساس یولنڈا حدید کے منہ پر تھپڑ دے مارا تھا۔

ایک اور ذرائع نے بتایا کہ یہ بات تو طے ہے کہ لیونارڈوجی جی  حدید  سے دوستی چاہتے ہیں۔  ایک اور سورس کا کہنا ہےدونوں نیویارک میں اپنے دوستوں کے ساتھ وقت گذار رہے ہیں۔

ڈی کیپیریو چند ہفتے قبل اپنی گرل فرینڈ ماڈل اورایکٹریس کیمیلا مورون سے چار سالہ  رفاقت کے بعد علیٰحدہ ہوئے ہیں۔

اور علیحدگی کے بعد سے نیویارک میں دوستوں کے ساتھ وقت گذاررہے ہیں اور جی جی حدید بھی وہیں اپنی بیٹی خائی کے ساتھ رہ رہی ہیں۔