سوات: ریموٹ بم دھماکے میں رکن امن کمیٹی سمیت 5 افراد شہید

سوات: ریموٹ بم دھماکے میں رکن امن کمیٹی سمیت 5 افراد شہید
کیپشن: Swat: 5 people including the peace committee member martyred in remote bomb blast(file photo)

ایک نیوز نیوز: سوات میں کبل کے علاقے برہ بانڈئی کوٹکے میں ریموٹ بم دھماکے کی اطلاعات ہیں۔ جس کے نتیجہ میں 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے بم حملے میں رکن امن کمیٹی ادرین خان سمیت 5 افراد کی شہادت کی تصدیق کی ہے جبکہ زخمیوں کو سیدو شریف ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق دھماکا ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا۔

اس حوالے سے ڈی پی او زاہد مروت نے بتایا کہ شہداء میں دو پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔