کرم: سرحد پار سے دہشتگردوں کی فائرنگ، پاک فوج کے 3 جوان شہید، آئی ایس پی آر

Sep 13, 2022 | 21:21 PM

ایک نیوز نیوز: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کےمطابق دہشتگردوں نے ضلع کرم میں سرحد پار سے پاکستانی فوجیوں پر فائرنگ کی ہے۔ افغانستان سرحد پار سے دہشتگردوں کا حملہ خرلاچی، ضلع کرم میں پیش آیا۔ جس کے نتیجہ میں 3 فوجی جوان شہید ہوگئے۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے جوانوں نے دہشتگردوں کو بھرپور جواب دیا۔ مصدقہ انٹیلیجنس رپورٹس کے مطابق پاک فوج کے موثر جواب سے دہشتگردوں کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء میں نائیک محمد رحمان، نائیک معاویز خان اور سپاہی عرفان اللہ شامل ہیں۔

مزیدخبریں