ایک نیوز نیوز: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوہلی کو مناسب وقت پر رئٹائرمنٹ کا اعلان کرنا چاہیئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوہلی کو ٹیم سے ڈراپ کئے جانے سے پہلے رئٹائر ہو جانا چاہیئے۔
انہوں نے کہا جس طرح ویرات کوہلی کھیلا اور جس طرح اپنے کئیریر کا سٹارٹ کیا، وہ بڑا شاندار تھا اوراس نے نام بنانے کےلئے خوب کوشش کی۔
افریدی نے کہا یقیناً وہ چیمپئین ہے، لیکن ایک وقت آتا ہے جب کھیل کو چھوڑنا ہوتا ہے۔ ایسی صورت میں مقصد یہ ہونا چاہیئے کہ اچھے طریقے سے جایا جائے ناکہ نکال دیا جائے۔
شاہد آفریدی نے کہا اگرچہ برصغیر کے کھلاڑی اپنی رئٹائرمنٹ کے مناسب وقت سے نابلد ہوتے ہیں، لیکن مجھے یقین ہے کہ کوہلی اس حوالے سے بھی کچھ الگ کریں گے اور اپنے کئیریر کا اختتام فل فارم میں کریں گے۔
انہوں نے کہا ایسے مرحلے پر نہیں پہنچنا چاہیئے کہ آپ کو ٹیم سے ڈراپ کر دیا جائے، بلکہ آپ اپنی پیک پر کھیل چھوڑنے کا فیصلہ کرلیں۔ عام طور پر ایسا ہوتا نہیں ہے، صرف چند کھلاڑی ایسا فیصلہ کرتے ہیں۔ لیکن مجھے لگتا ہے کہ جب کوہلی گیم چھوڑنے کا فیصلہ کریں گے تو وہ اسی طرح شان وشوکت سے کریں گے جیسے انہوں نے اپنا کئیرئر شروع کیا تھا۔
پاکستانی کرکٹر نے کہا کوہلی تینوں فارمیٹس کی کرکٹ کھیلتا ہے اور اسے یہ مناسب وقت پر فیصلہ کرنا ہے کہ کب ایک فارمیٹ کو چھوڑ کر دوسرے دو فارمیٹس پر توجہ مبذول کرنا ہے۔