سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کمی

سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کمی
کیپشن: 500 rupees reduction in gold price per tola(file photo)

ایک نیوز نیوز: عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں کمی کے باوجود پاکستان میں فی تولہ قیمت میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت 1 لاکھ 56 ہزاز 500 روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 429 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ 10 گرام سونے کی نئی قیمت 1 لاکھ 34 ہزار 174 روپے کردی گئی ہے۔

دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 2 ڈالر کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جس کے بعد سونے کی فی اونس نئی قیمت 1730 ڈالر ہوگئی ہے۔