پی ایچ ڈی طالبہ کی خود کشی

کی والدہ کی جانب سے پولیس کو بیان دیا گیا ہےکہ میری بیٹی شبینہ نے خود پر فائرنگ کرکے خودکشی کی ہے
کیپشن: کی والدہ کی جانب سے پولیس کو بیان دیا گیا ہےکہ میری بیٹی شبینہ نے خود پر فائرنگ کرکے خودکشی کی ہے
سورس: google

ایک نیوز نیوز: پشاور کے علاقے حیات آباد میں پی ایچ ڈی کی طالبہ نے خودکشی کر لی ہے ۔ طالبہ نے خود کو گولی مار کر خود کشی کی۔

تفصیلات کے مطابق متوفی کی والدہ کی جانب سے پولیس کو بیان دیا گیا ہےکہ میری بیٹی شبینہ نے خود پر فائرنگ کرکے خودکشی کی ہے۔

والدہ کا مزید کہنا تھا کہ میری بیٹی پی ایچ ڈی کی طالبہ تھی اور پانچ ماہ قبل وہ چھت سے گری  تھی جس کے بعد وہ ذہنی مریضہ بن گئی تھی۔ اس کا علاج جاری تھا۔ میری بیٹی نے بیماری سے تنگ آکر خودکشی کی ہے۔ پولیس کی جانب سے مبینہ خودکشی کے واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔