سوئٹزرلینڈ  میں بجلی کم استعمال کرنے کیلئے قوانین نافذ، خلاف ورزی پر جیل ہوگی

Sep 13, 2022 | 16:51 PM

   ایک نیوز نیوز:  یورپ میں آنے والی سردیاں مشکل ، سوئٹزرلینڈ سمیت کئی ممالک  نے گیس کے بحران سے نمٹنے کے لئے اب کچھ سخت قوانین وضع کرنا شروع کر دئے ہیں جن کی خلاف ورزی کرنے والوں کو حتیٰ تین سال تک جیل کی سزا بھی سنائی جا سکتی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سوئٹزرلینڈ نے ایک نیا قانون بنایا ہے جس کی رو سے آنے والے موسم سرما میں گھروں کو 19 ڈگری سے زیادہ گرم کرنے پر پابندی لگا دی گئی ہے اور اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کو تین ہزار سوئس فرانک کا جرمانہ اور تین سال کی سزا سنائی جائے گی۔

نئے قانون کے مطابق سوئس شہریوں پانی کو 60 ڈگری سے زیادہ گرم نہیں کر سکتے، اسی طرح سے پورٹیبل ہیٹر، سوانا اور گرم سوئمنگ پول پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ عالمی ادارۂ صحت نے بچوں کے لئے گھر کا نارمل درجہ حرارت 20 ڈگری رکھنے کی ہدایات جاری کی ہیں اور 20 سے کم درجہ حرارت بچوں کی صحت کے لئے نقصان دہ قرار دیا ہے۔

مزیدخبریں