لاس اینجلس: نیٹ فیلکس کی مقبول ترین وی ویب سیریز 'اسکویڈ گیم' نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پرائم ٹائم ایمیز 2022 کے دوران ایوارڈ حاصل کر لئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ایمیز 2022 کے دوران شو کے تخلیق کار ہوانگ ڈونگ ہایوک کو بہترین ہدایت کار اور لی جونگ جائی کو بہترین ادکار قرار دیا گیا۔
HISTORY MADE ‼️ Hwang Dong-hyuk wins the #Emmy Award for Outstanding Directing For A Drama Series for #SquidGame
— Squid Game (@squidgame) September 13, 2022
???? via @GettyImages #Emmys2022 pic.twitter.com/cAmuH6c5iN
ایوارڈ قبول کرنے کے بعد ہوانگ نے اپنی کہا کہ انہیں امید ہے کہ یہ ایمی ان کے لئے آخری نہیں ہوگا اور اس طرح کے ایوارڈز انہیں مستقبل میں بھی نوازے جائیں گے۔ اسی شو کے حوالہ سے ’لی یو می‘ کو مہمان اداکارہ کا ایوارڈ بھی فراہم کیا گیا۔ اس کے علاوہ، شو نے شاندار اسپیشل ودیزول افیکٹس، شاندار سٹنٹ پرفارمنس اور شاندار پروڈکشن ڈیزائن کے لیے بھی ایوارڈز حاصل کئے ہیں۔
خیال رہے کہ ستمبر 2021 میں پیش کئے جانے والا سکویڈ گیم اب تک کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا شو بن چکا ہے اور یہ پہلا موقع تھا جب کسی غیر انگریزی زبان کے شو کو مرکزی ڈرامے کے زمرے میں نامزد کیا گیا۔ مجموعی طور پر اس شو کو اس سال 14 نامزدگیاں حاصل ہوئی ہیں۔
OUTSTANDING ‼️????‼️ Congratulations to #SquidGame star Lee Jung-jae on WINNING the Emmy® Award for Outstanding Lead Actor in a Drama Series. pic.twitter.com/oxrzin1cTA
— Squid Game (@squidgame) September 13, 2022