شہر قائد میں پھر بارش، ابر رحمت کی بجائے ابر زحمت بن گئی

کراچی کے علاقہ گلشن معمار اور نیوکراچی سمیت مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
کیپشن: کراچی کے علاقہ گلشن معمار اور نیوکراچی سمیت مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

ایک نیوز نیوز: کراچی میں جہاں سیلابی صورتحال کی وجہ سے لوگ پریشان ہیں وہیں بارشوں نے بھی  کراچی کو گھیرلیا ہے۔ کراچی والوں کیلئے بارش رحمت کی بجائے زحمت بن گئی ہے۔

سیلابی صورتحال میں پھنسے لوگوں پر بارش کسی وبال جان سے کم نہیں ہے۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقہ گلشن معمار اور نیوکراچی سمیت مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ 

محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حیدرآباد، ٹھٹھہ، مٹیاری، جامشورو، بدین، میرپورخاص اور تھرپارکر میں آج اور کل بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔
بارش کے اس نئے اسپیل کی وجہ سے سیلاب متاثرین کی مشکلات بڑھنے کا خدشہ بھی پیدا ہوگیا ہے۔