ایک نیوز نیوز: نیپال کے شہر کھٹمنڈو میں جاری ساؤتھ ایشین دیڈریشن میچ کپ میں پاکستان ویمن فٹبال ٹیم نے سب سے بڑی فتح اپنے نام کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمن فٹبال ٹیم نے نیپال کو 0۔7 سے شکست دے دی ہے۔ پاکستان کی جانب سے نادیہ خان نے 4 گول اسکور کیے۔ رامین، خدیجہ اورانمول نے ایک ایک گول اسکور کیا۔
واضح رہے کہ پاکستان ویمن ٹیم کو پہلے دونوں میچوں میں شکست ہوئی تھی۔ روایتی حریف بھارت سے 3 گولوں اور بنگلہ دیش سے 6 گولوں سے قومی ٹیم کو شکست ہوئی تھی۔ پاکستان ویمن فٹبال نے 8 سال کے بعد انٹرنیشنل ایونٹ میں حصہ لیا تھا جبکہ بھارت 5 مرتبہ ساف چیمپئن شپ جیت چکا ہے۔