ایک نیوز نیوز: پاکستان تحریک انصاف نے استعفوں کی منظوری کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر درخواست واپس لے لی۔
پی ٹی نے اپنے ارکان کے استعفوں کی مرحلہ وار منظوری کے خلاف سپریم کورٹ میں دائردرخواست واپس لے لی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست نامکمل ہونے کے باعث واپس لی گئی۔
رہنما پی ٹی آئی اسد عمر کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم کرنے اور قومی اسمبلی کے اسپیکرراجا پرویز اشرف کی جانب سے مرحلہ وار استعفوں کی منظوری کو غیرقانونی اور غیر آئینی قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی۔
درخواست میں کہا گیا تھا کہ پی ٹی آئی نےعوام سےتازہ مینڈیٹ لینے کیلئے قومی اسمبلی سے مستعفی ہونےکا فیصلہ کیا، عدالت عالیہ سے استدعا ہے کہ مرحلہ وار استعفوں کی منظوری کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دے۔
پی ٹی آئی کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی سے تحریک انصاف کے ارکان استعفیٰ دے چکے ہیں، قاسم سوری نے اسمبلی فلور پر پی ٹی آئی کے 125 ارکان کے استعفوں کی منظوری کا اعلان کیا تھا۔
درخواست کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ اسپیکر راجہ پرویزاشرف کی مرحلہ وار استعفوں کی منظوری طے کردہ اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔