ایک نیوز نیوز: لاہور کے علاقہ وحدت کالونی میں بیوہ کو شادی کا جھانسہ دے کر لاکھوں کا فراڈ کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وحدت روڈ لاہور اتوار بازار کے ایک نوجوان نے تقریبا 60 سالہ خاتون کو شادی کا جھانسا دیا اور اس سے 5 لاکھ روپے کی رقم بٹور لی۔ 20 سے 22 سالہ نوجوان کی شناخت ملک عثمان کے نام سے ہوئی ہے۔ یہ وحدت روڈ اتوار بازار میں کپڑوں کا کاروبار کرتا ہے یہ کاروبار بھی اسے صائمہ نامی خاتون نے کروا کردیا تاکہ وہ خود کا اور اس کا پیٹ پال سکے لیکن عثمان نامی نوجوان اس سے مزید رقم بٹورتا رہا۔
بیوہ خاتون صائمہ کا کہنا ہے کہ عثمان نامی اس سے راشن، کپڑے بھی وصول کرتا رہا جبکہ جیب خرچ کے نام پر 8 ہزار روپے ہفتہ علیحدہ وصول کرتا تھا ۔ کپڑے کا کاروبار شروع کرنے کیلئے اس نے عثمان نامی شخص کو 20 ہزار روپے بھی دیے۔
بیوہ خاتون کا کہنا تھا کہ وہ چار شادی شدہ بیٹیوں کی ماں ہے اور بیٹیاں جو بھی پیسے وغیرہ دیتی تھیں وہ بھی عثمان ہی اینٹھ لیتا تھا انہوں نے مزید کہا کہ عثمان نے ان سے نکاح کا وعدہ کررکھا تھا۔
یادرہے صائمہ خان نامی عورت وحدت کالونی میں مسجد کی خادمہ ہیں اور ساتھ ہی وہاں کچھ گھروں میں صفائی ستھرائی کا کام کرتی تھیں جس سے اس کو روزانہ 300،400 روپے ملتے ہیں جس سے وہ اپنا گزارہ کرتی ہیں۔
عورت نے الزام لگایا ہے کہ یہ پہلے بھی بہت سی عورتوں کے ساتھ ایسا کر چکا ہے۔
متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ وہ اس کو روکتی بھی رہی لیکن آدمی اس کو دھوکا دیتا رہا اور اس سے پیسے بھی لوٹتا رہا۔ عورت نے وحدت کالونی تھانہ اور سبزازار تھانہ میں مقدمہ درج کروا دیا ہے جس کے بعد پولیس نے کل ملزم کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔