پنجاب حکومت گرانے کیلئے اپوزیشن اتحاد کی تیاریاں مکمل

Sep 13, 2022 | 12:47 PM

muhammad zeeshan

رانا وحید: پنجاب حکومت کی تبدیلی کا معاملہ ، اپوزیشن اتحاد نے تیاریاں مکمل کر لیں۔

ذرائع مسلم لیگ ن  کے مطابق مسلم لیگ ق کے 6 ایم پی ایز کی   اپوزیشن اتحاد کے ساتھ رابطوں میں تیزی آگئی  ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ تحریک انصاف کے ایک گروپ نے بھی اپوزیشن اتحاد کو ساتھ دینے کی یقین دہانی کر ا دی ہے۔

 وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کے کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی بجائے گورنر پنجاب کی طرف سے  اعتماد کا ووٹ لینےکا کہا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب بلیغ الرحمان ستمبر میں ہی اعتماد کا ووٹ لینے کا کہیں گے۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن اتحاد نے تمام ارکان کو لاہور میں رہنے اور بیرون ملک جانے سے روک دیا ہے۔

مزیدخبریں