ایک نیوز نیوز: خیبر پختونخواہ کے علاقہ شمالی وزیرستان میں 3 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ جس کے بعد ملک میں رواں سال پولیو کیسز کی تعداد 18 تک پہنچ گئی ہے۔
رپورٹ کے مطا بق پولیو وائرس کے 16کیسز شمالی وزیرستان جبکہ 2 کیسز لکی مروت سے رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس طرح پولیو کے تمام کیسز خیبرپختونخوا سے ہی رپورٹ ہوئے ہیں۔
پاکستان پولیو پروگرام کے مطابق بنوں، پشاور اور سوات کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
پاکستان پولیو پروگرام کا مزید کہنا ہےکہ سیلاب متاثرین کی نقل مکانی کی وجہ سے چیلنجز کا سامنا ہے۔
وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ سیلاب زدہ علاقوں میں ممکنہ پولیو مہم کی تیاری کر رہے ہیں۔ موجودہ حالات کی وجہ سے پولیو وائرس کے پھیلاؤ کے خدشات میں اضافہ ہوا ہے۔