ایک نیوز نیوز: یوکرینی صدر ولودومیرزیلینسکی کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ یوکرین نے روس سے جاری جنگ میں 6 ہزار مربع کلومیٹر کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرلیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یوکرینی صدر ولودومیرزیلینسکی نے اپنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رواں ماہ روس کے خلاف جوابی کارروئی کرتے ہوئے مشرق اور جنوب میں کئی علاقوں کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرلیا گیا ہے۔
یوکرین کی جانب سے شمال مشرقی خارکیف ریجن کا کنٹرول واپس لینے کو دعویٰ کیا گیا ہے جس میں خارکیف کے ازیوم، کپیانسک، بلاکلیا سمیت کئی شہر شامل ہیں۔
دوسری جانب امریکی تھنک ٹینک کا کہنا ہے کہ یوکرین نے جنگ کا رخ اپنے حق میں موڑ لیا ہے۔ یوکرین کی جانب سے کی گئی جوابی کارروائیوں سے سے جنگ ختم نہیں ہوگی۔