ایک نیوز نیوز: جارجیا کے ایک گاؤں سے ایک دانت دریافت کیا گیا ہے، جس کے بارے میں ماہرین آثار قدیمہ کا دعویٰ ہے کہ یہ دانت 18 لاکھ سال پرانا ہے۔
یہ دریافت اروزمانی نامی علاقے میں کی گئی ہے جو کہ دارالحکومت تبلسی سے 100 کلومیٹر دور ہے۔ اس علاقے میں یہ پہلی دریافت نہیں ہے۔ اس سے قبل 1990 اور 2000 کی دہائی کے دوران بھی 18 لاکھ سال پرانی انسانی کھوپڑیاں برآمد ہوچکی ہیں۔
اس کے بعد سال 2019 میں یہاں دوبارہ کھدائی شروع کی گئی لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے سال 2020 میں کام روک دیا گیا۔
بعد ازاں کھدائی دوبارہ شروع ہونے کے بعد اس مقام سے پتھر سے تیار کردہ اوزار اور بلیوں اور بھیڑیوں کی باقیات بھی برآمد ہوئی تھیں۔
ایک ماہرِ آثارِ قدیمہ نے کہا کہ پچھلے ہفتے دریافت ہونے والا دانت افریقا کے باہر نسلِ انسانی کی موجودگی کے شواہد میں سے ہے۔