عوام پیٹرول کی بچت کیلئے پیدل اور سائیکل پر سفر کریں، خواجہ آصف کا مشورہ

عوام پیٹرول کی بچت کیلئے پیدل اور سائیکل پر سفر کریں، خواجہ آصف کا مشورہ
کیپشن: Khawaja Asif advises people to travel on foot and cycle to save petrol(file photo)

ایک نیوز نیوز: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی تبدیلی کے حوالے سے پیش رفت جاری ہے اور ہوم ورک بھی مکمل کرلیا گیا ہے۔ پنجاب میں تبدیلی سے سیاسی استحکام آئے گا۔ 

انہوں نے عوام کو پیٹرول اور بجلی کی بچت کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ عوام پیدل اور سائیکل پر سفر کریں۔ 

انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ نواز شریف کی وطن واپس ابھی ممکن نہیں۔ انہوں نے نواز شریف کی وطن واپسی کو حالات سے مشروط کردیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے ابھی کچھ طے نہیں ہوا نہ ہی پراسیس شروع ہوا ہے۔ تاہم آرمی چیف کی تعیناتی سے قبل ادارے سے مشاورت کریں گے، پھر اتحادیوں سے مشاورت کے بعد آرمی چیف کو تعینات کیا جائے گا۔