اپنے ایک ٹویٹ میں فواد چودھری نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات سے ثابت ہوگیا ہے کہ تحریک انصاف وفاق کی واحد جماعت ہے جس کا ملک بھر میں ووٹ بینک ہے۔انہوں نے کہا کہ اصل مقابلہ آزاد امیدواروں سے ہوا، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی حیثیت پھر آشکار ہو گئی۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن نے کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کے پرامن انعقاد پر متعلقہ اداروں کی تعریف کی ہے۔ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن نے انتظامیہ، سکیورٹی اداروں اورصوبائی حکومت کے تعاون کو سراہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پرامن انتخابات کروانے پر الیکشن کمیشن کنٹونمنٹ ایگزیکٹو افسران اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا مشکور ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن حق رائے دہی استعمال کرنے پر ووٹرز کا بھی مشکور ہے۔ وفاقی اور صوبائی حکومت کے تعاون سے جلد بلدیاتی انتخابات کروائیں گے۔