عمران خان سے ملنے کی باضابطہ درخواست وزارتِ داخلہ کو موصول 

Oct 13, 2024 | 17:42 PM

ایک نیوز:پی ٹی آئی کی طرف سے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملنے کی باضابطہ درخواست وزارتِ داخلہ کو موصول ہوئی ہے۔
درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ بیرسٹر گوہر اور حامد رضا کو بانی چیئرمین سے جیل میں ملنے کی درخواست کی گئی ہے،آخری دفعہ ہمارے وکیلوں کی بانی چیئرمین سے اڈیالہ میں ملاقات3اکتوبر کو ہوئی تھی۔
بانی چیئرمین عمران خان سے فوری ملاقات کرنے کی اجازت دی جائے، خیال رہے کہ حکومت نے اسلام آباد میں ہونیوالی شنگھائی کانفرنس کی وجہ سے راولپنڈی اور اسلام آباد میں ہر طرح کی سرگرمیوں پر پابندی لگا دی ہے۔

مزیدخبریں