پاکستان کی پاور لفٹر سہیل سسٹرز نے جنوبی افریقہ میں نئی تاریخ رقم کر دی

پاکستان کی پاور لفٹر سہیل سسٹرز نے جنوبی افریقہ میں نئی تاریخ رقم کر دی
کیپشن: Pakistan's powerlifter Sohail Sisters created a new history in South Africa

ایک نیوز(چودھری اشرف) پاکستان کی پاور لفٹر سہیل سسٹرز نے جنوبی افریقہ میں نئی تاریخ رقم کر دی۔
سہیل سسٹرز نے18گولڈ میڈل جیت کر ملک کا نام روشن کر دیا ، جنوبی افریقہ کے شہر سن سٹی میں منعقدہ کامن ویلتھ کلاسک اور ایکویپڈ پاور لفٹنگ میں پاکستان کی سہیل سسٹرز ورونیکا سہیل، سیبل سہیل اور ٹوینکل سہیل نے تین مختلف کیٹگریز کے مقابلوں میں پاکستان کے لیے 18 گولڈ میڈل جیت کر نئی تاریخ رقم کی۔
 حکومت کے عدم تعاون کے بعد ٹرانس گروپ نے سہیل سسٹرز کو جنوبی افریقہ بھجوانے میں کردار ادا کیا تھا ، ورونیکا سہیل نے 52 کلو گرام میں، سیبل سہیل نے 47 کلوگرام کلاس جبکہ ٹوینکل سہیل نے منفی 84 کلو گرام کلاس میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ 
دو ماہ قبل بھی سہیل سسٹرز نے جنوبی افریقہ میں بین الاقوامی پاور لیفٹنگ مقابلوں 15 گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا تھا۔