اداکار عابد کشمیری کی نماز جنازہ شاد باغ میں ادا

اداکار عابد کشمیری کی نماز جنازہ شاد باغ میں ادا
کیپشن: Funeral prayer of actor Abid Kashmiri was performed at Shad Bagh

ایک نیوز: اداکار عابد کشمیری کی نماز جنازہ شاد باغ گول گراؤنڈ میں ادا کر دی گئی ۔
نماز جنازہ میں اداکار اورنگزیب لغاری ،حامد رانا ،نسیم وکی ،گوگا جی شریک ہوئے ، اداکار پرویز خان ، نعیم میر ،مجاہد عباس ، گوشی خان پرویز کیفی ،تجمل ظہور باہم ، اداکار حسن مراد ، جاوید پاشا ، نعیم کشمیری ، ا د ا کا ر امانت چن ،سہیل احمد ، پرڈیوسر اظہر بٹ ،جواد بٹ ،خالد معین بٹ ،خالد عباس ڈار، عرفان ہاشمی ،نواز انجم ،جواد وسیم سمیت دیگر فنکاروں نے بھی شرکت کی۔
نماز جنازہ میں اہل علاقہ اور مداحوں کی بھی کثیر تعداد نے شرکت کی،قاری زبیر نے نماز جنازہ پڑھائی ۔