کامن ویلتھ پاور لفٹنگ :نوح بٹ نے دوسرے مقابلے کا پہلا گولڈ میڈل جیت لیا  

کامن ویلتھ پاور لفٹنگ :نوح بٹ نے دوسرے مقابلے کا پہلا گولڈ میڈل جیت لیا  
کیپشن: Commonwealth Powerlifting: Noah Butt won the first gold medal of the second competition

ایک نیوز:ساوتھ افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں کامن ویلتھ پاور لفٹنگ کے مقابلے جاری ہیں۔
پاکستان کے نوح دستگیر بٹ نے دوسرے مقابلے کا پہلا گولڈ میڈل جیت لیا ،نوح دستگیر بٹ نے سکواڈ کیٹیگری میں 340 کلوُوزن اٹھا کر گولڈ میڈل حاصل کیا،نوح دستگیر بٹ کے مجموعی گولڈ میڈل کی تعداد4ہوگئی ۔
خیال رہے کہ اس سے قبل جنوبی افریقا میں جاری کامن ویلتھ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کے نوح بٹ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے3گولڈ اور ایک برانز میڈل اپنے نام کیا تھا۔
نوح بٹ نے 120 کلوگرام کیٹیگری میں پاور لفٹنگ کے نئے کامن ویلتھ چیمپئن کا ٹائٹل حاصل کیا، ا نہوں نے سکواٹ کیٹیگری میں 370 کلوگرام کا وزن اٹھا کر گولڈ میڈل جیتا، جبکہ بینچ پریس میں انہوں نے 210 کلوگرام کا وزن اٹھا کر ایک اور گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔
نوح بٹ نے ڈیڈ لفٹ کی کیٹیگری میں 280 کلوگرام وزن اٹھا کر برانز میڈل بھی حاصل کیا،اوپن کیٹیگری میں نوح بٹ نے مجموعی طور پر 860 کلوگرام کا وزن اٹھا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔