ایک نیوز: مشرق وسطیٰ کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔
پاکستان میں بھی 16 اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں10روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے، پیٹرول کی قیمت میں3روپے 95 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہےجبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 26 پیسے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں عرب لائٹ خام تیل کی قیمت 79.27 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے ، آئندہ ہفتے سے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ،اوگرا 14 اکتوبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے اپنی ورکنگ مکمل کرے گا۔
اوگرا اپنی ورکنگ مکمل کر کےآئندہ 15 روز کے لیے نئی قیمتوں کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال کریگا، وزارت خزانہ 15 اکتوبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں سے متعلق اعلان کرے گی۔