ایک نیوز: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی ٹیم کا گولڈ میڈل پوری قوم اور پاک فوج کے لیے ایک قابل فخر لمحہ ہے، پاک فوج اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور تربیت کے اعلیٰ ترین معیار کے لیے جانی جاتی ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے ہمیشہ ملک کا پرچم سربلند رکھا ہے، الحمدللہ، اس سال 42 ممالک کی 128 ٹیموں نے مشق میں حصہ لیا ،ان تمام ٹیموں میں سے پاک فوج کی ٹیم نے مشق میں غیر معمولی کارکردگی دکھائی، پاکستانی ٹیم نے بہترین کارکردگی پر گولڈ میڈل حاصل کیا۔
پاک فوج نے ایکسرسائز کیمبرئین پٹرول مشق نے اپنے پیشہ ورانہ معیار کو برقرار رکھا ہے، دنیا بھر سے آنے والے دستوں کو کٹھن اور دشوار گزار ماحول میں جنگی حکمت عملی کے ساتھ آگے بڑھنا پڑا، شریک ٹیمز نے 48 گھنٹے کے اندر 60 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتے ہوئے ایک مسابقتی ماحول میں دئیے گئے خصوصی اہداف کو حاصل کرنا تھا۔
خیال رہے کہ پاکستان آرمی ٹیم نے ایکسرسائز کیمبرین پٹرول میں شرکت کی،ایکسرسائز کیمبرئیم پٹرول 4 سے 13 اکتوبر تک برطانیہ ویلز میں جاری رہی ،رواں برس ایکسرسائز کیمبرئین پٹرول کے 65 برس بھی مکمل ہوئے ہیں۔
پاک آرمی نے برطانیہ میں ہونے والی پیٹرول مشق میں گولڈ میڈل حاصل کرلیا
Oct 13, 2024 | 13:17 PM