صرف حکومتی دعوے،مرغی کاگوشت،سبزیاں اور پھل مزید مہنگے 

Oct 13, 2024 | 12:58 PM

ایک نیوز:حکومت کے مہنگائی میں کمی کے دعوے دھرے کے دھرے رہی گئے۔
سبزیوں ، سبز مصالحہ جات،پھلوں کے دام آؤٹ آف کنٹرول ہو گئے،سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق اشیا کی قیمتیں کم جبکہ اوپن مارکیٹ میں ریٹس مختلف ہیں ،اوپن مارکیٹ میں پیاز 150 روپے، ٹماٹر 120 سے 150 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے۔
 کریلے 220 روپے، شلجم 200 اور شملہ مرچ 250 روپے فی کلو فروخت کی جا رہی ہے جبکہ دوسری جانب     لاہور کے مختلف علاقوں میں مرغی کے گوشت کے مختلف ریٹس ہیں جس کا جو دل کرتا ہے وہی ریٹ لگاتا ہے۔
ایک ماہ میں مرغی کے گوشت میں 25روپے کلو تک اضافہ ہواتو دوسری طرف سرکاری نرخ میں 40 ر و پے  اضافہ کر دیا گیا،سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق 595 روپے فی کلو ہے جبکہ اوپن مارکیٹ  میں 650روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔

مزیدخبریں