قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئےموثر منصوبہ بندی کی ضرورت ہے:مریم نواز

Oct 13, 2024 | 11:31 AM

ایک نیوز: قدرتی آفات کے خطرات میں کمی کے عالمی دن پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنےپیغام میں کہا ہے کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے شعور، تیاری اور موثر منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔
مریم نواز کاکہنا تھا کہ پنجاب حکومت عوام کے تحفظ کے لیے جدید دور کے تقاضوں کے مطابق ہنگامی حالات کی منصوبہ بندی کررہی ہے، پنجاب میں ائیر ایمبولینس اور موٹر وے ایمبولینس سروس کا آغاز کیا گیا ہے،پی ڈی ایم اے کو جدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہے۔
 مریم کا کہنا تھا کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے متعلقہ اداروں کے کنٹرول رومز کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے،موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے اقدامات کیے گئے،آفات کے خطرات سے پیشتر موثر ا قد ا ما ت کرکے عوام کو محفوظ بنانا ہے۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ بہترین ڈیزاسٹر مینجمنٹ کےلئے کمیونٹی کی شراکت داری اور آگاہی مہم کلیدی کردار ادا کرتی ہیں ، قدرتی آفات کےخطرات کم کر کے آنے والی نسلوں کو ایک محفوظ اور مستحکم مستقبل دینا چا ہتے ہیں ۔

مزیدخبریں