ایک نیوز: آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کیلئےقومی ٹیم کی امید برقرار ہے۔
کل 14اکتوبر کو پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف گروپ اے کا آخری میچ کھیلے گی ،میچ مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ہو گا، پاکستانی ویمنز ٹیم آج آئی سی سی اکیڈمی گراؤنڈ میں پریکٹس کرے گی ۔
پریکٹس سیشن شام 6بجے سے رات9بجے تک جاری رہے گا ،ہیڈ کوچ محمد وسیم پریکٹس سیشن کو سپروائز کریں گے ،اسٹنٹ و فاسٹ باولنگ کوچ جیند خان، سپن باولنگ کوچ عبدالرحمن اور فیلڈنگ کوچ حنیف ملک پریکٹس کرائیں گے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو9وکٹوں سے شکست دی تھی،آسٹریلوی کپتان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کو ترجیح دی، پاکستان ٹیم آخری اوور میں82رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی،آسٹریلیا کی ایشلی گارڈنر نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ انابیل اور جارجیا نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
83 رنز کے تعاقب میں آسٹریلیا کی پہلی وکٹ 36 رنز پر گرئی،اس کامیابی کے بعد آسٹریلیا کے 6 پوائنٹس ہوگئے اور سیمی فائنل تک رسائی پکی ہوگئی جبکہ پاکستان کے دو پوائنٹس ہیں۔
ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان کل نیوزی لینڈ سے ٹکرائے گا
Oct 13, 2024 | 10:43 AM