دورہ پاکستان کا مقصد دونوں ملکوں کے تجارتی تعلقات مضبوط کرنا ہے:ٹام سوازی

Oct 13, 2024 | 10:16 AM

ایک نیوز:امریکی رکن کانگریس اور پاکستان کاکس کے کوچیئرمین ٹام سوازی کا تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں تقریب کا اہتمام پاکستانی امریکن تنویر احمد اور ڈاکٹر اسد قدیر نے کیا ۔
انہوں نے کہا کہ دورہ پاکستان میں کوشش کریں گے کہ دونوں ملکوں کے تجارتی تعلقات مضبوط کیے جا ئیں،کوشش ہو گی کہ نجی ادارے اور یو ایس ایڈ کی مدد سے مختلف منصوبے  پیش کریں،کوشش ہو گی کہ پاکستانی امریکنز اور پاکستانی حکومت کے امریکی انتظامیہ سے روابط بڑھائیں۔
ٹام سوازی کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان تعلقات مضبوط کرنے کی کوشش کروں گا،خواہش ہے کہ پاکستان میں معاشی استحکام آئے۔

مزیدخبریں