قرآن پاک انسانیت کے تمام مسائل کا حل ہے:ڈاکٹر ذاکر نائیک 

Oct 13, 2024 | 10:11 AM

ایک نیوزاسلامی سکالرڈاکٹر ذاکر نائیک نےگزشتہ رات بادشاہی مسجد میں عوامی اجتماع سے خطاب میں کہا ہے کہ دنیا میں لوگ قتل ہو رہے ہیں،غزہ میں کیا ہو رہا ہے؟یہ سب قرآن مجید سے دوری کی وجہ سے ہو رہا ہے۔
ڈاکٹر ذاکر نائیک کا کہنا تھا کہ اگر ہم اللہ اور اسکے رسول ﷺ کی تعلیمات پر عمل کریں تو دنیا میں پھر نمبرون ہوسکتے ہیں، اللہ چاہے تو وہ انسان کے گناہوں کو معاف کر سکتا ہے ، اللہ شرک کو کبھی معاف نہیں کرتا،انسانوں کے مسائل اور مشکلات کا حل قرآن بتاتا ہے، قرآن انسانیت کے تمام مسائل کا حل ہے ۔ 
ڈاکٹر ذاکر نائیک نے مزید کہا کہ انسانوں کو نیکی کے کاموں میں مقابلہ کرنا چاہئے،دنیا میں دہشت گردی عام ہے،ایک بے گناہ انسان کا قتل انسانیت کا قتل ہے، قرآن میں دہشت گردی کے خاتمے کا حل موجود ہے، قرآن دنیا میں نا انصافی کا حل دیتا ہے، قرآن دنیا کو نشے سے نجات کا حل بتاتا ہے، قرآن انسانیت کو سکون فراہم کرنے کا حل دیتا ہے۔

مزیدخبریں