ایک نیوز :نگران وزیر اعلی محسن نقوی نے کہا ہےکہ مارکیٹوں اور سکول کی بندش کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔
نگران وزیراعلی محسن نقوی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سول سیکٹریٹ کے باہر سرکاری ملازمین پر تشدد نہیں کیا گیا، سرکاری ملازمین کو سڑک بلاک کرنے سے روکا گیا تھا ،زیر حراست سرکاری ملازمین اور ان کے رہنماؤں سے مذاکرات جاری ہیں ۔
محسن نقوی نے مزید کہا کہ سموگ خطرناک حد سے اوپر جائے گی تو پھر کابینہ فیصلہ کرے گی۔ اس کی وجہ سے ترقیاتی کام متاثر نہیں ہوں گے۔سموگ کے نقصانات سے بچنے کے لیے سفارشات موصول ہو چکی ہیں۔