پاک بھارت میچ،سپیکر پرویز اشرف کی ٹیم کیلئے نیک خواہشات

پاک بھارت میچ،سپیکر پرویز اشرف کی ٹیم کیلئے نیک خواہشات
کیپشن: Pakistan India match, Speaker Pervez Ashraf's best wishes for the team

ایک نیوز :اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاک بھارت میچ پر قومی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا اپنےپیغام میں کہنا تھا کہ  شاہینوں چھا جاؤ پوری قوم کی دعائیں آپکے ساتھ ہیں۔ قسمت بہادروں کا ساتھ دیتی ہے اس لئے دلیری کے ساتھ کھیلنا ہے۔ آپ 25 کروڑ پاکستانیوں کی امیدوں کا مرکز ہیں

راجہ پرویز اشرف کا مزید کہنا تھاکہ  ہار جیت کی پرواہ کیے بغیر مضبوط قوت اور ارادے سے تر کھلاڑی میدان میں اتریں۔ پہلے دو میچز میں فتح کے بعد قومی ٹیم کے حوصلے بلند ہیں۔مجھے پوری امید ہے کہ پاکستانی شاہین بھارت کو اس کی سر زمین پر شکست دے کر تاریخ رقم کریں گے۔