حماس رہنما کامولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ

Oct 13, 2023 | 23:06 PM

ایک نیوز :حماس رہنما ابوالولید خالد مشعل کا جے یو آئی سرابرہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کے مطابق حماس رہنما نے مولانا فضل الرحمان کو فلسطین اسرائیل تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا، حماس رہنمانے جے یو آئی کی جانب سے جمعتہ المبارک پر یوم طوفان اقصیٰ منانے پر مولانا فضل الرحمان کا شکریہ ادا کیا۔
مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ فلسطینی مسلمانوں کے دکھ درد کو محسوس کرتے ہیں،اپنے فلسطینی بھائیوں کو کسی صورت تنہانہیں چھوڑیں گے،انسانی حقوق کی تنظیمیں اسرائیل کی وحشیانہ سلوک کا نوٹس لیں۔ 

مزیدخبریں